اسلام آباد:اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،پولیس کی عوام پرامن رہنے کی اپیل

اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔

خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں، عوام سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اورپولیس سے تعاون کریں، خواتین ، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔ عوام سے گذارش ہے کہ پرامن رہیں اور پولیس سے تعاون کریں۔ پودوں اور درختوں کا نقصان مت پہنچائیں ۔

جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گزارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں، نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔