پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز گرفتارہونے کے بعد رہا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کو کچھ دیر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی سیشن جج کے سامنے پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو گرفتاری کے بعد قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی رہنما کو رہا کردیا گیا۔