بھارت: خالصتان کے حامی رہنما 6 ساتھیوں سمیت گرفتار

بھارت(اُمت نیوز)بھارت میں پنجاب پولیس نے خالصتان تحریک سے ہمدردی رکھنے والے رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امرت پال سنگھ ’وارث پنجاب دے‘ کے نام سے ایک تنظیم چلاتے ہیں جسے آنجہانی اداکار دیپ سدھو نے قائم کیا تھا
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب بھر میں کل دوپہر تک انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔
امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کیلئے ریاستی حکومت عالمی جی 20 اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔
، دیپ سدھو پچھلے سال ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے تھے۔
پولیس نے 7 اضلاع تک امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کیا اور جالندھر کی شاہ کوٹ تحصیل میں واقع مہتاپور گاؤں میں انہیں نرغے میں لے لیا۔
پولیس نے شاہ کوٹ میں تمام سڑکیں بند کرکے بڑی رکاوٹیں کھڑی کیں۔