کوئٹہ(امت نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق تربت تھا اوروہ آواران روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے پر روک لیا۔امن دشمنوں کے فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے اور بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے