لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا
لاہور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کوپہلا نقصان 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شفیق نے کیچ آؤٹ کروایا۔
ٹیم کا اسکور 111 پر پہنچا تو اسامہ میر نےسیم بلنگز بولڈ کردیا ۔ اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
عبداللہ شفیق 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے صرف 14 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی
ملتان کی طرف سے عثمان میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں،انور علی، احسان اللہ،اور خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔