ایبٹ آباد میں بھی 5 دن کے لیے دفعہ 144 لگادی گئی

ایبٹ آباد(امت نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میں فوری طور پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے کا فیصلہ ملک کی موجودہ صورت حال کےپیش نظر کیا گیا ہے ۔ جلسوں اور ریلیوں کی صورت میں ایبٹ آباد ضلع میں امن و امان کا خدشہ ہے

دفعہ 144 کا نفاذ 5 دن کے لیے ہے جو 23 مارچ تک جاری رہے گا اور اس میں توسیع کی جاسکتی ہے ،اس دوران کسی بھی قسم کے اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی ہوگی ،خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔