پولیس پربھی آنسوگیس سے حملہ ہوا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر )آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف بھی  آنسو گیس کے شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ  پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤکیا گیا لیکن پولیس تحمل کا مظاہرہ کر تی رہی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس کے پاس ہتھیار نہیں تھے۔