شکرہے آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزرگیا،صدر عارف علوی

اسلام آباد(امت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں