لاہور(اسپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر دوسری بار چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطان کو صرف ایک رن سے شکست کاسامنا کرنا پڑا
لاہور قلندرز کے 200 رنز کے جواب میں ملتان کی ٹیم 8وکٹوں پر 199رنز بناسکی ۔رائلے روسو 52رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کپتان محمد رضوان نے 34 رنز بنائے
لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کوپہلا نقصان 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شفیق نے کیچ آؤٹ کروایا۔
ٹیم کا اسکور 111 پر پہنچا تو اسامہ میر نےسیم بلنگز بولڈ کردیا ۔ اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
عبداللہ شفیق 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے صرف 14 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی
ملتان کی طرف سے عثمان میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں،انور علی، احسان اللہ،اور خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔