پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہاہےکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے ایک سال میں پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے نام پراپنے ورکرز کو بھرتی کیا ۔ یہ لوگ حکومت سے مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں، انہیں لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے ہیں ۔ ان کا کام پی ٹی آئی کے ٹرینڈز میں حصہ لینا ہے ۔
نگراں وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ان پانچ ہزار ورکرز میں سے بارہ سو ان کے محکمہ میں ہیں جبکہ باقی تین ہزار آٹھ سو ورکرز دیگر محکموں میں کام کررہےہیں
انہوں نےکہا کہ ہم نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ان تمام ورکرز کی فہرست ہمیں ارسال کریں تاکہ پتہ چلے کہ کتنے کتنے ورکرز کہا کہاں ہیں ۔
فیروز جمال شاہ نے کہا کہ صوبے کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں یہ لڑکے موجود نہ ہوں،یہ لوگ گھر پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور ان کا کام صرف ایک پارٹی کی تشہیر کرنا اور مخالفت پارٹیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی ایف آئی اے سے انکوائری کرائی جائے گی،اور معاملے کی مکمل تحقیقات ہوگی