فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھوٹکی،ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران 9 مغوی بازیاب

گھوٹکی کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران 9 مغوی بازیاب کرا لیے۔

کچے کے علاقے رونتی میں پولیس پارٹی سے فائرنگ تبادلے کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے،اغوا کار مغویوں کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے ڈھولچی سمیت 9 افراد کو سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے سے اغوا کیا تھا۔