لاہور: زمان پارک میں پولیس کی گاڑی تباہ کیے جانے کے بعد پولیس حکام نے اہلکاروں کو دور رہنے کا مشورہ دیدیا۔
گذشتہ شب زمان پارک کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پولیس اہلکاروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ، مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔
دوسری جانب عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ پھر سے آباد ہو گئے ، پارٹی رہنماوں اور کارکنان نےپارٹی مصروفیات پہلے جیسے انداز میں شروع کردی ہیں جبکہ کارکنان کیلیے کھانے پینے کے انتظامات بھی جاری ہیں۔