کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلانڈھی میں امراض قلب کا اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادی آج سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنادی۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں پاکستان کا سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا۔ جس میں 1200 بیڈ کی گنجائش ہوگی۔ مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ اسپتال کا سنگ بنیاد آج پیر کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تئیس مارچ کو پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی سندھ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔