فائل فوٹو

وزیراعظم نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا

اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک کی موجودہ  سیاسی صورتحال پر غور کیلئے کل دوپہر دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اجلاس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوادیئے ہیں۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پیش کی جائیں گی