کراچی(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ان کے نام سے منسوب بیان کی تردید کردی اور واضح کردیا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے
شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق کپتان نے عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے
شاہد افریدی کے بیان ( عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیئے) سے مایوسی ہوئی۔
اسے گرفتار کرنے والوں کو تنبیہ کر نا مناسب تھا۔
گرفتاری کی ضد چھوڑ دو۔— Syeda Qamar Naqvi (@SyedaQamarNaqv2) March 19, 2023
اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کل سے سوشل میڈیا پر جو میرے نام سے ایک بیان عمران بھائی سے متعلق چل رہا ہے، بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا اور نہ اس کا حصہ ہوں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ اگر مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود سے کہہ سکتا ہوں
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 19, 2023
شاہد آفریدی نے ان کا جعلی بیان پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بتائیں عمران خان سے متعلق یہ بیان انہوں نے کہاں جاری کیا ہے۔
سابق کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔ آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو۔