غریب عوام کو پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی حکومت نے کم آمدن والے عوام کوپیٹرول پر 50فی لیٹر ریلیف دینے کا فیصلہ کیاہے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیا جائے گا۔

اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل،  رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔