راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں امام مسجد کو اغوا کر لیا گیا،
تھانہ واہ کینٹ میں محمد ارشد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی ولی زیب اسلام پورہ لب میل میں رہائش پذیر ہیں اور مسجد اقصیٰ اسلام پورہ لب میل میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، 14 مارچ کو مغرب کے وقت بھائی کو کال آئی،جس میں ایک شخص نے بتایاکہ ہم آپ کے مہمان ہیں باہر روڈ پر جوہوٹل ہے اس پر آجائیں اور اس کے بعد آج تک میرے بھائی واپس نہیں آئے
مدعی مقدمہ کہ مطابق اس کے بھائی جاتے ہوئے فون کرنے والے کا نمبر گھر بتا کرگئے تھے، پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے