چوہدری سرور ق لیگ پنجاب کے صدر منتخب

لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل نے سابق گورنر چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر منتخب کرلیا ہے۔
ق لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں ق لیگ کی صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر اور چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں چوہدری سالک حسین کو مرکزی سینئر نائب صدر، مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے جبکہ مرکزی کونسل نے 150 اراکین سینٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے۔
دوران اجلاس چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی سفر کے 50 سال ہوگئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ گھیراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی رہنماؤں کے پاس جانے کو تیار ہوں۔