پشاور(امت نیوز) پشاور میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بچے سمیت3 افراد کو قتل کردیا، ملزم فرار،پولیس نے تلاش شروع کردی،پشاور کے علاقے پخہ غلام میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بیوی، بچے پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،واقعے میں جاں بحق افراد کے علاوہ 2 لوگ زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد اسے پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائےگی۔