کراچی (امت نیوز) اورنگی ٹاون میں پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرایہ پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے جوتوں کے گودام کی آڑمیں منشیات فروخت کرنے کا باقاعدہ اڈا بنایا ہوا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اورنگی،سائیٹ اور گردونواح میں سرگرم ڈکیتوں کو کرایہ پر اسلحہ فراہم کرنے اور غیر قانونی اسلحہ کے لین دین میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیاہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارے ہیں۔