فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، اور انہیں پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے حسان نیازی کو جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے حراست میں لیاہے  ،  کورٹس کے باہر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا ہے۔

وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ حسان عدالت سے میرے ساتھ باہر نکلے، پولیس کو بتایا کہ ضمانت ہو گئی ہے لیکن ایس پی زبردستی گاڑی میں بٹھا کر حسان کو ساتھ لے گئے۔