لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آ باد میں درج مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی،عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقررکر دی گئیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کاامکان ہے، عمران خان کی جانب سے 15 روز کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعاکی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔