بلاول بھٹو نے سندھ ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

کراچی(امت نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا۔ دعویٰ کیا کہ ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو  لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہو گا

کراچی کے علاقے کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے الزام لگایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا، عوام کا پیسہ اسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔

چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھاکہ ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے ہے، 5 سال کا منصوبہ ہے