پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون فائرنگ اور راکٹ حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ عاطف خان جدون کی لاش ان کے ہاتھ پر بندھی گھڑی سے کی گئی
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف اپنے گارڈز کے ہمراہ لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
ایبٹ آباد، پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کر رہے ہیں، ڈی پی او pic.twitter.com/vonepq9YLZ
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 20, 2023
ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے ۔ حملے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں