اسلام آباد (امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حسان خان نیازی سے ان کے اہل خانہ اور وکلاء کو ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما حسان خان نیازی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او رمنا تھانہ اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندے کو طلب کیا
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رمنہ اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ عدالت میں پیش میں ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ حسان نیازی کو انہوں نے گرفتار کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رمنا نے حسان نیازی کیخلاف ایف آئی آر کاپی عدالت میں جمع کرا دی۔
حسان نیازی کی جانب سے فیصل چودھری، ابوزر سلمان نیازی، نعیم حیدر و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے حسان نیازی کا میڈیکل کرانے اور 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔