اسلام آباد(امت نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک دس ہزار عازمین نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں ۔ توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی ریاعت دے دی۔
16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزرات مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے۔44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہےاسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس ڈالرزاور جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی ڈالرز فیس ہے