ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج

خیبر (نمائندہ امت) محراب شاہ آفریدی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاجاً ڈیپارٹمنٹس بند کرکے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا اور کثیر تعداد میں اسپتال سٹاف ممبران نے ہڑتالی کیمپ میں سیاہ پٹی لگا کر شرکت کی. یکطرف اسپتال سٹاف سراپا احتجاج دوسرے جانب لیبارٹری، ایکسرے اور الٹراساونڈ بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اسپتال ایم ایس نے اس ہڑتال کو بے مقصد قرار دیا. مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اویس، صدر مجیب الرحمان آفریدی، کلاس فور یونین کے صدر خیال مدار شینواری و دیگر نے کہا کہ پیرامیڈیکس سٹاف کو قانونی شئیرز دی جائے کیونکہ یہ انکا حق ہے اسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کئ بار وعدے کئے کہ یہ شئیر پیرامیڈیکس کو دینگے لیکن نہیں دی جو قابل مذمت ہے ہم اپنے حقوق مانگنے نکلیں ہیں اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا کیونکہ ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف کے لئے سہولیات نام کے کوئی چیز نہیں انہوں نے کہا کہ لوکل پرچائز کیلئے فریم شاپ کھل دیا جائےتاکہ بوقت ضرورت غریب عوام اس فنڈز سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں قسمہ قسم خردبرد ہورہی ہیں جو کرپشن ہوئی ہیں ڈی جی ہیلتھ کے انکوائری کو سب کے سامنے پیش کیا جائے اور ممکنہ کرپشن کو بے نقاب کیا جائے اور اس سلسلے میں ہسپتال جنریشن فنڈز کی شفاف انکوائری کی جائے انہوں نے کہا کہ کیجوالٹی میں فاسٹ ائڈ کی سہولت میسر نہیں ایمرجنسی میں ہارٹ اٹیک اور حادثات میں زخمی مریضوں کو فری ٹیسٹ اور فری ادویات دی جائے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سٹاف کے حق پر ڈاکہ اور ان کے تنخواہوں میں سے غیر قانونی کٹوتی ہمیں بلکل منظور نہیں اور ہسپتال جنریشن فنڈز میں پیرامیڈیکس کے شئیر ان کا قانونی حق ہے ایم ایس ہمیں وہ شئیر کیوں نہیں دیتے اور مسلسل ہمارے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئی تو گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل کے او پی ڈی کو بھی تالے لگا کر بند کردینگے.ایم ایس جمشید شیرانی نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج بے مقصد ہے اور انہیں اجازت نہیں کہ وہ لیبارٹری و دیگر ڈیپارٹمنٹس بند کرکے احتجاج کرے ہاں بلکل مطالبات کے حق میں انکا احتجاج قانونی حق ہے جس نے زبردستی لیبارٹری بند کئے اور سٹاف کی انسرٹ کیا اور ڈیوٹی سے اٹھا کر لیب سے نکالا گیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی انکا کہنا تھا کہ ہسپتال ریونیو جنریشن فنڈز میں پہلے ان کے شئیرز کا حق تھا اب لیٹر آئی ہے کہ پیرامیڈیکس کا شئیر حق نہیں