کراچی( نامہ نگار )آبی آلودگی کا سبب بننے والی کوٹری کی گیارہ فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔فیکٹریوں کی بندش کی کارروائی ریجنل ڈائریکٹر سیپا عمران علی عباسی کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کے احکامات پر کی گئی۔نعیم احمد مغل نے کے بی فیڈرمیں آلودہ پانی چھوڑنے کی شکایت پر دورہ کرکے نہر اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کیاتھا،بعدازاں عمران علی عباسی نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گیارہ فیکٹریاں سیل کرکے ان کی انتظامیہ کو ڈی جی آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔
جن گیارہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں سنو ڈیلائٹ۔کرسٹل ۔ہائی اسٹارز۔سیفی انٹرپرائز ز۔کوٹری پیپرملز۔عائشہ پلانٹ۔پرائم اورہائی ٹیک شامل ہیں کوٹری ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں سیپاکی یہ ایک بڑی اور اہم کارروائی قراردی جارہی ہے جس سے کراچی کو فراہم کردہ پانی میں آلودگی کا تدارک ممکن ہوسکے گا۔کراچی ہیڈآفس طلبی کے بعد شنوائی پر فیکٹری مالکان کو جرمانے کے علاوہ عدالتی کارروائی کا سامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔