راولپنڈی (امت نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 تاریخ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، اگر میری جان کو نقصان پہنچے تو ان 9 افراد سے تفتیش کی جائے۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سنا ہے سابق جنرل نے میرے خلاف بیان دیا ہے، سابق جنرل سے کبھی علیحدگی میں ملاقات نہیں کی اور نہ کبھی ان سے عمران خان کے خلاف بات نہیں کی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے مشرف اور سابق فوجی افسران سے تعلقات تھے، افسران سے سرکاری کام کے سلسلے میں بات کرتا تھا، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کروں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 20, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے مشرف اور سابق فوجی افسران سے تعلقات تھے، افسران سے سرکاری کام کے سلسلے میں بات کرتا تھا، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کروں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سامراجی پاکستان کے اثاثوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، 27 تاریخ کے بعد میری جان کو بھی خطرہ ہے، جن 9 افراد سے خطرہ ہے ان کے نام لکھ دیے ہیں، اگر میری جان کو نقصان پہنچے تو ان 9 افراد سے تفتیش کی جائے۔