کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس اوراسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مختلف علاقوں میں چھا پہ مارکارروائیوں کے دوران منشیات فروش ،غیر ملکی افغانی ،سرکاری زمین پر قبضے میں ملوث ملزم، گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والے ودیگر جرائم میں ملوث 28ملزمان کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو، سی آئی اے نے شاپنگ سینٹرز، مساجد، اسپتالوں اور ریسٹوران کی پارکنگ سے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث گینگ کے 4 ملزموں نسیم خان،خائستہ ، کریم اللہ اوروزیر محمدکو گرفتارکرکے 2لیپ ٹاپ، کار اورچارپستول برآمد کرلیے ۔ قائدآبادپولیس نے منشیات فروش جہانزیب کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش وقار اور اسٹریٹ کریمنل فرحان کو گرفتارکرکے آدھاکلوچرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے سرکاری زمین پر غیر قانونی اراضی میں ملوث ملزم خان محمد اورمنشیات فروش لقمان کو گرفتارکرکے چر س برآمد کرلی۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان عدیل اور علی اکبر کو گرفتارکرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔بلدیہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان زیشان عرف نری اورمحمد راشد کو گرفتارکرکے دو پستول برآمد کرلیے۔نبی بخش، کلاکوٹ، گارڈن، کھارادر، نیپئر اور کلری پولیس نے کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور چھالیہ/گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث 12 ملزمان عرفان عرف دادا، محمد جاوید، حماد، نصیر خان عرف نصیری، افضال خان، محمد امین، مہران، عبدالمالک، کاشف، عبدالقادر، عبدالسلام اور محمد عرفان کو گرفتارکرکے ایک پستول بمعہ راو ¿نڈز، چھینا ہوا موبائل فون، 200 کلو گرام چھالیہ، چرس، کرسٹال، شراب اور گٹکاماوا برآمدکرلیا۔
گلشن معمار پولیس نے دو ملزمان محمد کاشف اور نعمان کو گرفتارکرکے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔نیوٹاون پولیس نے ایک ملزم شیراز خان کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔علاوہ ازیں اتحادٹاؤن پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے شیر خان عرف شیراڈینجر کو گرفتارکرکے ایک کلاشنکوف اور پندرہ راؤنڈ برآمد کرلیے۔