لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ پیشی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔عمران خان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جو عدالت کے باہر اپنے لیڈر کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کر تے رہے۔
ہائیکورٹ کے سکیورٹی عملے نے عمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے کے اندر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تاہم بعد ازاں انہیں اجازت دیدی گئی۔عمران خان گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچے۔
عمران خان 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ہیں۔ ان کی جانب سے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
سابق وزیراعظم کی پیشی سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نےعدالتی احاطے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ روک دیا گیا۔