فائل فوٹو
فائل فوٹو

حسان نیازی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حسان نیازی سے متعلق اسلحہ دکھانے کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے پولیس کی استدعا پرعمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔