اسلام آباد: حکومت کے غریب عوام کیلیے پٹرول اسکیم کے اعلان پرآئی ایم ایف نے بھی رد عمل جاری کر دیا ۔
آئی ایم ایف نے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والوں کو ایندھن پر سبسڈی دینے پر کوئی مشاورت نہیں کی ،بڑی گاڑی والوں کیلیے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے پر بھی کوئی بات نہیںکی گئی ،اسکیم کے آپریشن ،لاگت ، ہدف، دھوکہ دہی اور استحصال پر تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ۔
پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کیلیے خاصی پیشرفت کی ہے ،فنڈ کے حصول کیلیے پالیسی وعدوں پر عمل درآمد ضروری ہے ، سستا پٹرول اسکیم میں فراد روکنے ، خسارہ کم کرنے سے متعلق معاملات پر پاکستانی حکومت سے بات کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے گزشتہ روز سستا پٹرول اسکیم لانے کا اعلان کیا تھا ، اسکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کو پٹرول پر100 روپے سبسڈی دی جانی ہے ،وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے اسکیم چھ ہفتے میں نافذ العمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔