دہشت گردی کے 2 مقدمات میں عمران کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

میڈیا رپورتس کے مطابق عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل  2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان نے اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ اورتھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب دو رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ موجود ہے، مناسب ہے یہ درخواستیں متعلقہ بنچ ہی سنے۔