ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید  چادراوڑھ لی۔فائل فوٹو
ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید  چادراوڑھ لی۔فائل فوٹو

منڈی بہائوالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری

منڈی بہاؤالدین: شہر و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش اورمقامی تاریخ کی شدید ژالہ باری ہوئی جس سے شہری حیران ہو گئے،ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید  چادراوڑھ لی۔

ژالہ باری سے گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے ،  بارش کے ساتھ ہی بجلی کے محتلف فیڈر ٹرپ کر جائے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ  سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری سے گندم، مکئی، چنا، آلو اور مونگ پھلی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے منڈی بہائوالدین میں پہلی مرتبہ اتنی ژالہ باری دیکھی ہے جس نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ منڈی بہائوالدین کے علاقے ست سرا، پھالیہ، سوہاوہ، شوگر مل روڈ پر شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔