ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

محمد خان بھٹی کی ویڈیو بکواس ہے، فواد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد خان بھٹی کی ویڈیو بکواس ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے سینئر ججز کے نام لے کر مبینہ طور پر سنگین کرپشن کے دعوے کئے ہیں۔ مبینہ ویڈیو میں محمد خان بھٹی نے دعویٰ کیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نہ تو مینج ہوتے ہیں او نہ ہی ان کے بارے میں ایسا کہا جا سکتاہے، ان کے ساتھ دو ججز ہیں، منیب اختر اوراعجاز الاحسن ،ان کی ذمے داری پوری اٹھائی ہوئی ہے مظاہر نقوی صاحب نے ۔

انہوں نے کہا کہ مظاہر نقوی صاحب کا بیک گراﺅنڈ یہ ہے کہ ان کے دو بیٹے ہیں ،دونوں ان کے فرنٹ مین ہیں، تو وہ ہرغلط کام میں مبتلا ہیں، کرپشن کرتے ہیں ،ٹکا کرکرپشن کرتے ہیں، صبح سے رات تک کرپشن کرتے ہیں، تو پی ٹی آئی اور چوہدری صاحب بھی ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ بھئی یہ ہمارا عدالتوں میں بھی خیال کرتے ہیں، فیصلے ہمارے حق میں دلواتے ہیں، تو ان کا کوئی کام رکنا نہیں چاہیے، وہ ٹرانسفریں، پوسٹنگ ہر کام میں وہ پیسے کماتے ہیں، اور ٹھیک ٹھاک پیسے کمارہے ہیں۔

مبینہ ویڈیو میں محمد خان بھٹی نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ، دیکھیں یہ بھی ذمہ انہوں نے لیا ہوا تھا ، لیکن بیچ میں علی افضل ساہی آگئے،علی افضل ساہی نے کہا کہ میں یہ سارا مینج کرتاہوں،

علی افضل ساہی نے چیف جسٹس سے بات کرکے انہوں نے کہا کہ بینچ میں نے بنانا ہے ،پی ٹی آئی کے خلاف کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں آئے گا، ایک بھی فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف نہیں آئے گا، تو اس کے بارے میں وہ چیف جسٹس صاحب سے بھی اپنے فائدے شائدے اٹھاتے رہے ہیں ، ٹھیک ٹھاک فائدے پی ٹی آئی کے کہنے پران کو ملتے رہے ہیں ،وہ بھی اپنے سارے کام نکلواتے رہے ہیں، اپنے داماد کیلیے بھی 10 سے 15 ارب کے پیپر پراجیکٹ لیے ہیں۔