اسلام آباد(امت نیوز)وزارت تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کا نصاب ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے مقرر کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن ڈپارٹمنٹ سرکلر میں بینک سربراہان کو وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے لکھے گئے خط کے تحت یکم رمضان المبارک کو بینکوں کے سیونگ کھاتوں، نفع و نقصان اور دیگر شراکتی کھاتوں، جن میں ایک لاکھ 3 ہزار 159 یا اس سے زائد روپے جمع ہوں تو ان سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی کی جائے۔
وزارت کے مطابق یکم رمضان 23 یا 24 مارچ کو شہادت چاند سے مشروط ہے۔اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کوبینکوں میں عوامی لین دین نہ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
وزارتِ تخفیف غربت و سماجی تحفاظ نے سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرکے اطلاع دینے کی درخواست کی ہے۔