اندرون سندھ سے کراچی کیلیے گندم کی بلاروک ٹوک اجازت دی جائے۔ فائل فوٹو
اندرون سندھ سے کراچی کیلیے گندم کی بلاروک ٹوک اجازت دی جائے۔ فائل فوٹو

پنجاب : 3 دن میں مفت آٹے کے25 لاکھ تھیلے تقسیم

لاہور(امت نیوز)پنجاب حکومت صوبے میں 3 روز کےدوران مفت آٹے کے25 لاکھ تھیلے تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا ہے

پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب مفت آٹا اسکیم رمضان المبارک میں جاری رہے گی۔ صوبے میں 60 ہزار سے کم آمدن والے ہر خاندان کو مفت آٹے کے 3 تھیلے دیئے جارہے ہیں جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو بھی 3 تھیلے دیئے جارہے ہیں۔

لاہور میں ایک لاکھ 25 ہزار مفت آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا چکے ہیں، اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مفت آٹے کی فراہمی کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو عوامی مشکلات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔