کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار

کراچی(امت نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سویرے ہی شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، ناظم آباد، سخی حسن میں بارش، صدر، شارع فیصل اور محمودآباد ، کورنگی کے اطراف کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بارش کے بعد شہر قائد کا موسم سہانا ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مضبوط مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی امکان ہے۔