آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمۂ موسمیات

اسلام آباد( امت نیوز) محکمۂ موسمیات نے آج پشاورمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔

اجلاس اوقاف ہال پشاور میں بعد نماز عصر طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات، قطر اور فلسطین میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ برطانیہ میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔