اپر سوات میں زلزلے سے بڑی تباہی، 120 افراد اسپتال منتقل

اسلام آباد(امت نیوز)ملک کے تین صوبوں سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیے   گئے ہیں۔اپر سوات میں بڑی تباہی ہوئی ہے،انفراسٹرکچر تباہ ہونےکی اطلاعات ذرائع کے مطابق اب تک 120 افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

زلزلہ کے بعد ضلع بھر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ چھٹی پر جانے والے ڈاکٹرز کو بھی فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی اور 70 سے زائد افراد بے ہوش ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں 70 سے زائد بے ہوش اور زخمیوں کو لایا گیا۔

زلزلے کے نقصانات کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر کے چھٹی پر گئے ڈاکٹروں کو واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار سوات کے مختلف علاقوں سے زخمیوں کو لا رہے ہیں۔۔ مالا کنڈ ڈویژن میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی جبکہ 70 سے زائد بے ہوش ہوگئے۔

زلزلے کے نقصانات کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر کے چھٹی پر گئے ڈاکٹروں کو واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار سوات کے مختلف علاقوں سے زخمیوں کو لا رہے ہیں۔ دوسری جانب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں حالیہ زلزلہ کے باعث کسی بھی علاقے میں خدانخواستہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہو تو فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم پر کال کرکے تفصیلات سے اگاہ کریں ۔ آپ کی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوات 0946881374
ملاکنڈ 0932452080
اپر دیر 0944880104
شانگلہ 0996850008
چترال لوئر 0943412519 / 0943412959
باجوڑ 0942220558/559
چترال اپر 0943470355
دیر لوئر 09459250002
بونیر 0939510450

مزید براں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو زخمی وغیرہ کو ہر قسم بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کی ہیں۔