وزیراعظم نے 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر کا افتتاح کردیا

تھر (امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تھر پارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہبا زشریف ایک روزہ دورے پر تھر پارکر پہنچے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین ، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چینی ناظم الامور پانگ چن شوئی اور سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نے تھر پارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر اور 330 میگا واٹ تھل نواتھر منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی یونٹ پیدا ہوں گے، ان منصوبوں سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگا واٹ ہوجائے گی جبکہ منصوبوں کو 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ان منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا ہے۔