عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس،ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف پولیس کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں ،اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے بیان حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کرا دی ،نیب وکیل نے رپورٹ فراہم کرنے کےلیے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ میں تو چاہتا ہوں کہ کیس ابھی ختم کردیں، آپ ریکارڈ فراہم کردیں، سرکاری وکیل نے لمبی تاریخ پراعتراض کردیا۔

عدالت کا تمام اداروں کو 24 مارچ تک مقدمات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کیخلاف24 کارروائی سے روک دیا۔