کراچی: سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی سرٹیفیکیشن و پیٹرن ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی بخیت عتیق الرومیثی کو ان کی فلاحی خدمات پر بہترین سفارتکار کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی نے قونصل جنرل یواے ای بخیت عتیق الرومیثی کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی طویل خدمات کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ روز آئی ٹی کورسز میں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سمیت ‘‘پیٹرن ایوارڈز’’ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹسوری اور قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں طویل عرصے سے بلا تفریق انسانی خدمات انجام دینے پر قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیثی کو ‘‘ بہترین سفارتکار ’’ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے شیلڈز پیش کی گئی ۔
اس موقع پر قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کی جانب سے گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے زلزلے، سیلاب اور کورونا سمیت مختلف قدرتی آفات میں پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کیا گیاْ۔
قونصل جنرل یو اے ای کی انسانی خدمت کے جذبے کو سراہنے کیلیے تقریب میں شریک طلبا وطالبات کے سامنے بخیت عتیق الرومیثی کو رول ماڈل بنا کر پیش کیا گیا۔طلبا نے قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کی پاکستانیوں سے محبت اور انسانی خدمت کو سراہا۔
اس موقع پر بخیت عتیق الرومیثی نے طلبا میں انسانی خدمت کا جزبہ ابھارنے کیلیے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔قونصل جنرل نے طلبا کی تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کے حصول کیلیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو انسانی خدمت کیلیے ہر پل پیش پیش رہنے کی تلقین بھی کی ۔
بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ ‘‘ دنیا میں سب سے بڑی دولت سکون کی دولت ہے ، اور حقیقی معنوں میں قلبی سکون صرف اور صرف اللہ کو راضی کرنے کیلیے اللہ کے بندوں کی بلا تفریق خدمت کرنے میں ہے ۔
طلبا نےسے قونصل جنرل یو اے ای کی انسان دوست شخصیت اور انسانی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کے ساتھ گھل مل کر تصاویر بنائیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں طلبا کو آئی ٹی کورسز میں شاندار کامیابیوں پر سرٹیفکیٹ اور مبارکباد پیش کی گئی ۔