وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مخالف ملکی ترقی کے دشمن ہیں،وزیر اعظم

تھر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے، جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا اور بن رہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ذات کو پاکستان کے وسیع تر مفاد پرایک نہیں ہزاربار بھی قربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں، آئین سب پر مقدم ہے، آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ  کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد  پر بجلی نہیں بننی چاہیے، وہ ملکی ترقی اور خوش حالی کے دشمن ہیں، ہمیں اس بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی، کل ہی پاک فوج کے افسران شہید ہوئے ہیں، اگر ہم ان دہشت گردوں کو پناہ دیں اور ڈھال بنائیں تو یہ ناقابل برداشت ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں دہشت گردوں کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے 4سال سے تھر میں اور ٹرانسمشن لائنز پر رتی برابر کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، کراچی کماؤ شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

وزیرِاعظم نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفےکا اعلان بھی کیا۔