راولپنڈی: سگو آپریشن میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔
ئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد سعداور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاہے ۔
اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک محمد سعد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو ان کے آبائی علاقے جنوبی وزیر ستان میں سپر د خاک کیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں ۔