قومی ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں وہ مزید کامیابیاں سمیٹے،فائل فوٹو
قومی ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں وہ مزید کامیابیاں سمیٹے،فائل فوٹو

محمد یوسف کی ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت

لاہور: افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلیے پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ آج سہ پہر شارجہ کیلیے روانہ ہو گا تاہم بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کر لی ہے ۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نجی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کی ہے ، شارجہ میں سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 مارچ کو شیڈول ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی کپتانی نائب کپتان شاداب کے سپر دکی گئی ہے ، جبکہ سکواڈ میں عبداللہ شفیق، اعظم خان، مہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم ، محمد حارث ،محمد نواز، وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سیم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر ، زمان خان، ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں ۔