اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ملک کو سیاسی،انتظامی،عدالتی بحران درپیش ہے،حالات خراب نہیں لیکن خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ملک میں عدالتی بحران پیداکیاجارہاہے۔
یہ بات انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ان3 نکات پربحث کرےاوررہنمائی دے۔حکومت،قوم اوراداروں کو تین نکات پررہنمائی کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا پارلیمنٹ کسی بھی اختیارکوبڑھا اور کم کرسکتی ہے،پارلیمنٹ کوآئین میں ترمیم کابھی اختیارہے،ان اداروں کی حدود پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے،اداروں کی اپنی حدوداوراختیارہیں، پارلیمنٹ سےافضل کوئی ادارہ نہیں۔
راناثنااللہ نے کہا پاکستان کی افواج دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کررہی ہے،پاکستان آرمی کےافسران فرنٹ سےلیڈکرتےہیں،کل پاک فوج کےجوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا اہم تعیناتی متنازع بنانے کیلئے وزیرآبادواقعہ استعمال کرنےکی کوشش کی گئی،کہہ رہاتھاراناثنااللہ کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،26 نومبرکہاانسانوں کاسمندرلےکرآؤں گا،سیاسی عدم استحکام تک ملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا 25 مئی کے بعد عمران نےدوبارہ جلسےاورریلیاں کیں،اس کےبعداحتجاج کیاگیا،اسلام آبادبند کرنےکاکہاگیا،کہاگیاکہ یہ امپورٹڈحکومت ہے،باہرسے آئی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا ہٹلرنہ آیاہوتاتوجرمن قوم دنیاکولیڈکررہی ہوتی، ہٹلرکےوقت بھی کہاگیااس کاادراک نہ کیاتوملک کوحادثےسےدوچار کردےگا،ہٹلربھی جوشیلی تقریرکرتھا،لوگوں کےذہنوں پراثرکرتاتھا،قوم نےاس کی شناخت نہ کی تویہ ملک کوحادثےسےدوچارکردےگا۔
انہوں نے کہا عمران فتنہ اورفساد ہے،اسےاس کےعلاوہ اس کو کوئی کام نہیں آتا،گزشتہ10،11ماہ میں سیاسی،انتظامی بحران پیداکرنےکی کوشش کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا پونے4سال میں ملک کامعاشی طورپر بیڑہ غرق کردیاگیا،شہزاداکبرروزبیٹھ کرایسی گفتگوکرتاتھاجوکوئی برداشت نہیں کرسکتا،نوازشریف سےلیکرشہبازشریف تک سب پرمقدمات بنائےگئے۔آپ نےچیئرمین نیب کوویڈیولیکس سےقابوکیا۔
انہوں نے کہاآج آپ کوویڈیولیکس پرغصہ آتاہے،ایک خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجامیں رکھاگیا،چیئرمین نیب کی ویڈیولیک کی انکوائری نہیں ہوئی،چیئرمین نیب نےاستعمال ہونےسےانکارکیاتواس کی ویڈیولیک ہوئی،مخالفین کیخلاف جھوٹےکیسزاور نیب کواستعمال کیاگیا۔
ان کا کہنا تھاکہاگیاقدم بڑھاؤہم آپ کےساتھ ہیں،جواب میں عمران نےگالیاں دیں،میثاق معیشت کیلئےعمران خان کوبیٹھنےکی دعوت دی گئی۔