پشاور(امت نیوز)ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ۔ کل پہلا روزہ ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں چاند نظر نہیں آیا۔تاہم پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کے اجلاس میں چاند کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا
مرکزی رویت اجلاس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ فلکیات، محکمہ موسمیات اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی