افغانستان سےآنے والے ٹرک سے160 کلو چرس برآمد

خیبر (نمائندہ امت) تھانہ حدود لنڈی کوتل چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹرک نمبر 5799 LESکے خفیہ خانوں سے 160 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ٹرک ہوٹل کے سامنے کھڑا تھا۔ چرس برآمدگی کے وقت ٹرک میں ڈرائیور موجود نہیں تھا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او اکبر آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب ہوٹل کے سامنے مشکوک ٹرک کھڑا ہے۔ ایس ایچ او اکبر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ٹرک کو تحویل میں لیا۔ دوران تلاشی ٹرک نمبر 5799 LES کے خفیہ خانوں سے 160 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ دوران تلاشی ٹرک میں ڈرائیور موجود نہیں تھے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔پکڑی گئی چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔
ایس ایچ او اکبر خان کے مطابق ٹرک مذکور افغانستان سے پاکستان داخل ہواتھا